ہم کیا کرتے ہیں ؟ ہائبرڈ بیج

ہم پیدا اور مارکیٹ کرتے ہیں مکئی، سورج مکھی اور جوار کے ہائبرڈ بیج ۔ اس کے علاہ ہم کپاس، گندم، دھان، دالوں اور سبزیوں کے عمدہ بیج پیدا کرتے ہیں۔مزید پڑھیے

داتا ایگرو لمیٹڈ میں خوش آمدید

‍ٓ

کمپنی کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر 1992 میں قائم کیا گیا تھا اور بعد میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دی گی۔ شروع میں کمپنی کپاس کے بیج پیدا اور مارکیٹ کرتی تھی بعد میں اس کی مصنوعات میں گندم، دھان،ٓائل سیڈز اوردالیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈیلینٹنگ پلانٹ کی تعمیر دو سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی۔ اور کمپنی نے 1994. میں کپاس کے بیجوں سے اپنا کاروبار شروع کر دیا۔ اس وقت کمپنی نے بنکوں کے قرض ادا کر دیے گے ہیں اور کچھ بھی واجب الادا نہیں ہے۔

سال 2000 سے کمپنی نے ہائبرڈ ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے کہ ہائبرڈ مکئی، جوار، سورج مکھی اور سبزیاں کے کاروبار میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت کمپنی ہائبرڈ مکئی اناج اور چارہ کی اچھی تحقیق اور ترقی کے پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ مکئی کے 2000 سے 3000 بیجوں کے مجموعے جانچنے اور پاکستان کے مختلف مارکیٹ شعبہ جات کو بیج جاری کر رہی ہے۔ کمپنی کو جوار کے مختلف ہائبرڈ بیج پیدا کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم سورج مکھی، کپاس، گندم، دھان اور ہائبرڈ سبزیوں پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔